مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يصلي (محلولة) أزراره باب: اس شخص کا بیان جو ازار باندھ کر نماز پڑھے
حدیث نمبر: 3516
٣٥١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي عن موسى ابن إبراهيم عن سلمة بن الأكوع أنه قال: قلت: يا رسول اللَّه إني أتصيد فأصلي في القميص الواحد؟ قال: نعم وزره ولو بشوكة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن اکوع نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! میں ایک شکار ی آدمی ہوں، کیا میں ایک قمیص میں نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا ہاں، البتہ اسے باندھ لو خواہ ایک کانٹے سے ہی۔