مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الرجل من أهل الذمة يسلم، من قال: (ترفع) عنه الجزية؟ باب: اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے ، جس نے یوں کہا: اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
حدیث نمبر: 35152
٣٥١٥٢ - [(حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن) (١) قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب أن دهقانة من أهل نهر الملك أسلمت، فقال عمر: ادفعوا إليها أرضها تؤدي عنها الخراج] (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نھر الملک والوں میں سے ایک جاگیر دار عورت اسلام لے آئی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس کی زمین اس کو لوٹا دو ، وہ اس کا خراج ادا کرے گی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].
(٢) سقط الحديث من: [ب].