مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: (في الرفق) في السير وترك السرعة ومن كان يحب الساقة باب: سفر میں چلتے ہوئے آہستگی اور تیزی چھوڑنے کا بیان اور جو شخص فوج کے پچھلے حصہ میں رہنے کو محبوب رکھتا ہو
حدیث نمبر: 35145
٣٥١٤٥ - حدثنا ابن (مبارك) (١) عن جميع بن عبد اللَّه المقرى أن عمر بن عبد العزيز نهى البريد أن يجعل في طرف السوط (حديدة) (٢) أن ينخس بها الدابة، قال: ونهى عن (اللجم) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جُمیع بن عبد اللہ المقری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے اس بات سے منع فرمایا : کہ قاصد کوڑے کے آخر میں لوہا لگائے تاکہ اس کے ذریعہ سے وہ جانور کو تیز دوڑائے۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے لگاموں سے بھی منع فرمایا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (المبارك).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: (اللحم).