مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في العطاء من كان يورثه؟ باب: سالانہ تنخواہ کا بیان اور کون اس کا وارث بنے گا؟
حدیث نمبر: 35136
٣٥١٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا إسماعيل بن أبي خالد عن قيس ابن أبي حازم قال: دخل الزبير على عمار أو عثمان بعد وفاة عبد اللَّه، فقال: أعطني عطاء عبد اللَّه، فعيال عبد اللَّه أحق به من بيت المال، قال: فأعطاه خمسة عشر ألفًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ یا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور فرمایا : حضرت عبد اللہ کی سالانہ تنخواہ مجھے دو ۔ اس لیے کہ حضرت عبد اللہ کے اہل خانہ بیت المال سے زیادہ اس کے حقدار ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس انہوں نے ان کو پندرہ ہزار درہم عطا کردیے۔