مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35126
باب: حاکم کا انصاف کرنا اور مال کو تقسیم کرنا ، مال تھوڑا ہو یا زیادہ
ما قالوا: في عدل الوالي وقسمه قليلا كان أو كثيرا
٣٥١٢٦ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان قال: لما قدم (عتبة) (١) آذربيجان (أتى) (٢) بالخبيص فذاقه فوجده حلوًا، فقال: لو صنعتم لأمير المؤمنين من هذا، قال: فجعل له سفطين (عظيمين) (٣)، ثم حملهما على بعير مع رجلين فبعث (بهما) (٤) إليه، فلما قدما على عمر قال: أي شيء هذا؟ (قالوا) (٥): خبيص، فذاقه فإذا هو حلو، فقال: أكل المسلمين يشبع من هذا في رحله؟ قالوا: لا، قال: فردهما، ثم كتب إليه: أما بعد فإنه ليس (٦) من كد أبيلت ولا من كد أمك، أشبع المسلمين مما تشبع منه في رحلك (٧).حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ جب آذر بائیجان آئے تو ان کے پاس حلوہ لایا گیا انہوں نے اس کو چکھا تو اس کو میٹھا پایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر تم لوگ اس میں سے کچھ امیر المؤمنین کے لیے بناؤ تو بہت اچھا ہوگا پس انہوں نے دو بڑی ٹوکریاں آپ رضی اللہ عنہ کے لیے تیار کردیں پھر ان دونوں کو ایک اونٹ پر لاد کردو آدمیوں کے ساتھ ان کو حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا پس جب وہ دونوں حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا : یہ کیا چیز ہے ؟ انہوں نے کہا : یہ حلوہ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو چکھا : تو آپ رضی اللہ عنہ نے بھی اس کو میٹھا اور مزیدارپایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا : کیا تمام مسلمان اپنے اپنے ٹھکانوں میں اس سے سیر ہوتے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : نہیں ! آپ رضی اللہ عنہ نے یہ دونوں ٹوکریاں واپس لوٹا دیں پھر ان کی طرف خط لکھا : حمدو صلوۃ کے بعد، بلاشبہ نہ یہ تمہارے باپ کی کوشش سے ہے اور نہ تمہاری ماں کی کوشش سے ہے۔ جس چیز سے تم اپنے ٹھکانے میں سیر ہوتے ہو اسی چیز سے مسلمانوں کو سیر کرو۔