مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35113
باب: حاکم کا انصاف کرنا اور مال کو تقسیم کرنا ، مال تھوڑا ہو یا زیادہ
ما قالوا: في عدل الوالي وقسمه قليلا كان أو كثيرا
٣٥١١٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا بن أبي ذئب عن العباس بن (فضل) (١) عن (أبيه فضل) (٢) بن رافع عن جده أبي رافع قال: كنت خازنا لعلي قال: زينتُ ابنته بلؤلؤة من المال قد عرفها، فرآها عليها، فقال: من أين لها هذه؟ إنَّ قال: زينتُ ابنته بلؤلؤة من المال قد عرفها، فرآها عليها، فقال: من أين لها هذه؟ إنَّ للَّه علي أن أقطع يدها، قال: فلما رأيت ذلك قلت: يا أمير المؤمنين زينت بها بنت أخي، ومن أين كانت تقدر عليها؟ فلما رأى ذلك سكت (٣).حضرت عباس بن فضل رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ ان کے دادا حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا خزانچی تھا۔ میں نے مال میں سے ایک موتی آپ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو پہنا دیا جسے آپ رضی اللہ عنہ نے پہچان لیا۔ جب آپ رضی اللہ عنہ نے یہ موتی اس پر دیکھا تو فرمایا : اس کے پاس یہ کہاں سے آیا ؟ یقینا اللہ رب العزت نے مجھ پر یہ بات لازم کردی ہے کہ میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں۔ راوی فرماتے ہیں : کہ میں نے جب یہ معاملہ دیکھا تو میں نے عرض کیا : اے امیر المؤمنین ! یہ موتی میں نے اپنی بھتیجی کو پہنایا تھا ورنہ یہ کہاں اس پر قدرت رکھ سکتی ہے ؟ جب آپ رضی اللہ عنہ نے یہ معاملہ دیکھا تو آپ رضی اللہ عنہ خاموش ہوگئے۔