مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال: إذا سمع المنادي فليجب باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اذان سنے تو اذان کا جواب دے
حدیث نمبر: 3511
٣٥١١ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي سنان عن عمرو بن مرة قال: حدثني أبو رزين عن أبي هريرة قال: جاء ابن أم مكتوم إلى النبي ﷺ فقال: (يا رسول اللَّه) (١) إني رجل ضرير شاسع الدار، وليس لي قائد (يلائمني) (٢) فلي رخصة أن لا آتي المسجد؟ أو كما قال. قال: "لا" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ام مکتومنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں ایک نابینا آدمی ہوں اور میرا گھر دور ہے۔ اور میرے پاس کوئی ایسا شخص بھی نہیں جو مجھے پکڑ کر مسجد میں لاسکے۔ کیا میرے لئے رخصت ہے کہ میں مسجد میں نہ آؤں ؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں۔
حواشی
(١) سقط ما بين القوسين في [أ، ب، جـ، ك].
(٢) في [ب، هـ]: (يلازمني)، وفي [س]: (يلاومني).