مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين باب: جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
٣٥٠٨٤ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: - (قال) (١) أبو بكر أراه قد ذكر له إسنادا-: إن عمر بن الخطاب فرض لأسامة بن زيد ثلاثة آلاف وخمسمائة، (ولعبد) (٢) اللَّه بن عمر ثلاثة آلاف، فقال عبد اللَّه لعمر: فرضت لأسامة ثلاثة آلاف وخمسمائة وما هو بأقدم مني إسلامًا، ولا شهد ما لم أشهد، قال: فقال عمر: لأن زيد بن حارثة كان أحب إلى رسول اللَّه ﷺ من أبيك، وكان أسامة ⦗٢٩٩⦘ ابن زيد أحب إلى رسول اللَّه ﷺ (منك) (٣) فلذلك زدته عليك خمسمائة (٤).حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے لیے ساڑھے تین ہزار مقرر فرمائے۔ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے تین ہزارمقرر فرمائے۔ اس پر حضرت عبد اللہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : آپ رضی اللہ عنہ نے اسامہ بن زید کے لیے ساڑھے تین ہزار مقرر فرما دیے حالانکہ وہ اسلام میں مجھ سے مقدم نہیں اور نہ وہ حاضر ہوئے ان غزوات میں جن میں میں حاضر ہوا ؟ ! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس لیے کہ زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے باپ سے زیادہ محبوب تھے۔ اور اسامہ بن زید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے سے زیادہ محبوب تھے۔ اس وجہ سے میں نے ان کے لیے تمہارے سے پانچ سو زیادہ مقرر کیے۔