مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين باب: جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 35079
٣٥٠٧٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الأسود بن قيس عن شيخ لهم قال: سمعت عمر بن الخطاب يقول: لئن بقيت إلى قابل لألحقن سفلة المهاجرين في ألفين ألفين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود بن قیس رحمہ اللہ اپنے ایک شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا : اگر میں آئندہ سال تک زندہ رہا تو میں مہاجرین کے کم درجہ کے لوگوں کے لیے ضرور بالضرور دو ہزار دوں گا۔
حواشی
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن عمر.