مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين باب: جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 35076
٣٥٠٧٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (١) عن إبراهيم بن المهاجر عن مجاهد قال: فرض عمر لأهل بدر في ستة آلاف ستة آلاف، وفرض لأزواج النبي ﷺ مثل ذلك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بدری صحابہ رضی اللہ عنہ م کے لیے چھ چھ ہزار مقرر فرمائے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے لیے بھی اتنا اتنا حصہ مقرر فرمایا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (الحسن).
(٢) منقطع؛ مجاهد لم يدرك ذلك.