مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في رجل أسره العدو ثم اشتراه رجل من المسلمين باب: اس آدمی کا بیان جس کو دشمن نے قید کر لیا پھر مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے اس کو خرید لیا
حدیث نمبر: 35069
٣٥٠٦٩ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا عباد قال: أخبرني مكحول قال: في مكاتب أسره العدو فاشتراه رجل من التجار (فكاتبه) (١) قال: يؤدي (مكاتبة) (٢) الأول ثم يؤدي (مكاتبة) (٣) الآخر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : اس مکاتب غلام کے بارے میں جس کو دشمن نے قید کرلیا ، کسی تاجر نے اس کو خرید کر پھر مکاتب بنادیا تو اس کا کیا حکم ہوگا ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : وہ غلام سب سے پہلے والے آقا کا مال کتابت ادا کرے گا اور پھر دوسرے تاجر کا مال کتابت ادا کرے گا۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (يكاتبه).
(٢) في [أ، ب]: (مكاتبت)، وفي [هـ]: (مكاتبه).
(٣) في [أ، ب]: (مكاتبت)، وفي [هـ]: (مكاتبه).