مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35058
باب: جن لوگوں نے یوں کہا کہ جب حاکم کے پاس فتح کی خوشخبری آئے تو وہ سجدئہ شکر ادا کرے گا
ما قالوا: في الفتح يأتي فيبشر به الوالي فيسجد سجدة الشكر
حدیث نمبر: 35058
٣٥٠٥٨ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا (إسماعيل) (١) بن (زربي) (٢) قال: حدثني الريان بن صبرة الحنفي أنه شهد يوم النهروان، قال: وكنت فيمن استخرج ذا الثدية فبشر به علي قبل أن ينتهي إليه، قال: فانتهى إليه وهو ساجد فرحًا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن زر بی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ریان بن صبرہ حنفی رحمہ اللہ جنگ نہروان میں موجود تھے۔ آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں تھا جنہوں نے ذوثدیہ کو نکالا تھا۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس کے ان کے پاس پہنچنے سے پہلے اس بات کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔ آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو آپ رضی اللہ عنہ فرط خوشی میں سجدہ ادا کر رہے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (سفيان).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (رزين).
(٣) مجهول؛ لجهاله الريان بن صبرة.