حدیث نمبر: 35058
٣٥٠٥٨ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا (إسماعيل) (١) بن (زربي) (٢) قال: حدثني الريان بن صبرة الحنفي أنه شهد يوم النهروان، قال: وكنت فيمن استخرج ذا الثدية فبشر به علي قبل أن ينتهي إليه، قال: فانتهى إليه وهو ساجد فرحًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت اسماعیل بن زر بی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ریان بن صبرہ حنفی رحمہ اللہ جنگ نہروان میں موجود تھے۔ آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں تھا جنہوں نے ذوثدیہ کو نکالا تھا۔ اس کے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچنے سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس کے آنے کی خبر ہوگئی تھی۔ جب ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ خوشی کی وجہ سے سجدہ میں تھے۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ان کے جانے سے پہلے اس بات کی خوشخبری سنائی تھی۔ آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو آپ رضی اللہ عنہ فرط خوشی میں سجدہ ادا کر رہے تھے۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (سفيان).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (رزين).
(٣) مجهول؛ لجهاله الريان بن صبرة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35058
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35058، ترقيم محمد عوامة 33523)