مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35056

باب: جن لوگوں نے یوں کہا کہ جب حاکم کے پاس فتح کی خوشخبری آئے تو وہ سجدئہ شکر ادا کرے گا

ما قالوا: في الفتح يأتي فيبشر به الوالي فيسجد سجدة الشكر

حدیث نمبر: 35056
٣٥٠٥٦ - حدثنا هشيم قال: ثنا الكلبي عن أبي صالح عن ابن عباس قال: لما نزل نكاح زينب انطلق زيد بن حارثة حتى استأذن على زينب قال: ⦗٢٨٦⦘ فقالت زينب: ما لي ولزيد؟ قال: فأرسل إليها (إني رسول) (١) رسول اللَّه ﷺ قال: فأذنت له فبشرها أن اللَّه زوجها من نبيه ﷺ، قال: فخرت ساجدة (شكرًا للَّه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جب حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے نکاح کا حکم نازل ہوا تو حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ چلے یہاں تک کہ انہوں نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے اجازت طلب کی تو حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اب زید کو مجھ سے کیا کام ؟ راوی فرماتے ہیں : کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے ان کے پاس پیغام بھیجا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد بن کر آیا ہوں تو حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے ان کو اجازت مرحمت فرما دی۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو خوشخبری سنائی کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارا نکاح اپنے نبی ﷺ سے کردیا یہ سن کر حضرت زینب رضی اللہ عنہا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ میں گرپڑیں۔

حواشی
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (شكر اللَّه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35056
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف جدًا؛ الكلبي متروك.
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8646، ترقيم محمد عوامة: 33521»