مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الرجل يستشهد: يغسل أم لا؟ باب: جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا: کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 35019
٣٥٠١٩ - حدثنا شبابة قال: أخبرني ليث بن سعد عن ابن شهاب عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك أن جابر بن عبد اللَّه أخبره أن النبي ﷺ لم يصل على قتلى أحد، ولم يغسلوا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ احد کے شہیدوں پر نماز جنازہ نہیں پڑھائی اور نہ ہی ان کو غسل دیا گیا۔