مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في المحارب إذا قتل وأخذ المال باب: اس لڑنے والے کا بیان جو قتل کر دے اورمال لے لے
٣٤٩٩٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه عن حماد عن إبراهيم: ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾ قال: إذا خرج (فأخاف) (١) السبيل وأخذ المال قطعت يده ورجله من خلاف، وإذا أخاف السبيل ولم يأخذ المال نفي، (وإذا) (٢) قَتَلَ قُتِلْ، وإذا أخاف السبيل وأخذ المال وقتل صلب.حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ نے اس آیت : {إنَّمَا جَزَائُ الَّذِینَ یُحَارِبُونَ اللَّہَ وَرَسُولَہُ } کے بارے میں یوں ارشاد فرمایا : جب وہ نکل جائے اور راستہ کو پُر خطر بنا دے اور مال چھین لے ۔ تو اس کا ایک ہاتھ اور ایک ٹانگ مخالف سمت سے کاٹ دی جائے گی۔ اور جب وہ راستہ کو پُر خطر بنا دے اور مال نہ چھینے تو اس کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ اور جب وہ قتل بھی کر دے تو اس کو بھی قتل کیا جائے گا اور جب وہ راستہ کو پُر خطر بنا دے اور مال چھین لے ، اور قتل کر دے تو اس کو سولی دی جائے گی۔