مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في المحارب إذا قتل وأخذ المال باب: اس لڑنے والے کا بیان جو قتل کر دے اورمال لے لے
٣٤٩٩١ - حدثنا وكيع عن عمران بن (حدير) (١) عن أبي مجلز في هذه الآية: ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾ قال: إذا قَتَل وأخذ المال قُتل، وإذا أخذ المال وأخاف السبيل صلب، وإذا قتل ولم يعد ذلك (قتل، وإذا أخذ المال لم يعد ذلك) (٢) قطع، وإذا أفسد نفي.حضر ت عمران بن حدیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز رحمہ اللہ نے اس آیت کے بارے میں : ترجمہ : صرف یہی جزاء ہے ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جنگ کرتے ہیں… آپ رحمہ اللہ نے یوں ارشاد فرمایا : جب یہ آدمی قتل کرے اور مال بھی لے لے ۔ تو ا س کو قتل کردیا جائے گا اور جب مال چھین لے اور راستہ کو پرخطر بنا دے تو اس کو سولی دی جائے گی۔ اور جب قتل کرے اور اس کام کو دوبارہ نہ لوٹائے تو اس کو قتل کردیا جائے گا ۔ اور جب مال چھین لے اور یہ قتل نہ کرے تو اس کے ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں گے۔ اور جب فساد پھیلائے تو اس کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔