مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34982

باب: جن لوگوں نے یوں کہا: لڑنے والا یا اس کے علاوہ شخص جس کو امان دے دی گئی ہو، کیا حالت جنگ میں ملنے والا مال اس سے لیا جائے گا؟

ما قالوا: في المحارب أو غيره يؤمن: (أيؤخذ) بما أصاب في حال حربه؟

حدیث نمبر: 34982
٣٤٩٨٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبيدة عن إبراهيم في الرجل يجني الجناية فيلحق بالعدو فيصيبهم أمان، قال: يؤمنون إلا أن يعرف شيء بعينه فيؤخذ منهم، فيرد على أصحابه، وأما هو فيؤخذ بما كان جنى قبل أن يلحق بهم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کوئی شخص جرم کرے اور دشمنوں سے جا ملے پھر ان لوگوں کو امان ملی۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : ان کو امان دے دی جائے گی مگر یہ کہ ان کے پاس موجود کسی چیز کو پہچان لیا گیا تو وہ ان سے لے لی جائے گی اور مالکوں پر لوٹا دی جائے گی۔ اور جہاں تک خود اس شخص کا تعلق ہے تو اس سے اس جرم کا مواخذہ کیا جائے گا جو اس نے دشمنوں سے ملنے سے پہلے کیا تھا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34982
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 33455»