مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34980

باب: جن لوگوں نے یوں کہا: لڑنے والا یا اس کے علاوہ شخص جس کو امان دے دی گئی ہو، کیا حالت جنگ میں ملنے والا مال اس سے لیا جائے گا؟

ما قالوا: في المحارب أو غيره يؤمن: (أيؤخذ) بما أصاب في حال حربه؟

حدیث نمبر: 34980
٣٤٩٨٠ - حدثنا حفص عن حجاج عن الحكم قال: كان أهل العلم (يقولون) (١): إذا آمن المحارب لم يؤخذ بشيء كان أصابه في حال حربه إلا أن يكون شيئا أصابه قبل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علماء فرمایا کرتے تھے : کہ جب لڑنے والے کو امان دے دی جائے تو اس سے کسی ایسی چیز کا مواخذہ نہیں کیا جائے گا جو اس نے حالت جنگ میں کی ہو۔ مگر یہ کہ وہ ایسی چیز ہو جو اس نے جنگ سے پہلے کی ہو۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (يقول).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34980
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 33453»