مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في المرتدة عن الإسلام باب: جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34973
٣٤٩٧٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الحسن قال: لا تقتل النساء إذا هن ارتددن عن الإسلام، ولكن يدعين إلى الإسلام فإن هن أبين سبين، وجعلن إماء للمسلمين ولا يقتلن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : عورتیں جب اسلام سے مرتد ہوجائیں تو ان کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ ان کو اسلام کی دعوت دی جائے گی۔ اگر وہ انکار کردیں تو ان کو قید کردیا جائے گا۔ اور مسلمانوں کی باندیاں بنادیا جائے گا اور ان کو قتل نہیں کیا جائے گا۔