مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34910
باب: خمس اور خراج کیسے مقرر کیا جائے گا؟
ما قالوا: في الخمس والخراج كيف يوضع
٣٤٩١٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن عمرو بن ميمون قال: جئت وإذا عمر واقف على حذيفة وعثمان بن حنيف، فقال: تخافان أن تكونا حملتما الأرض ما لا تطيق؟ فقال حذيفة: لو شئت لأضعفت أرضي، قال: وقال عثمان ⦗٢٥٣⦘ ابن حنيف: لقد حملت أرضي أمرا هي له مطيقة، وما فيها كثير فضل، فقال: انظرا ما لديكما أن تكونا حملتما الأرض ما لا تطيق (١).حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں حاضر ہوا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان بن حنیف کے پاس کھڑے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے کہ کیا تم دونوں کو اس بات کا خوف ہے کہ تم نے زمین کو اس چیز کا مکلف بنا دیا ہے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتی؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر میں چاہوں تو اپنی زمین پر دگنا کر دوں۔ حضرت عثمان بن حنیف نے فرمایا کہ میں نے اپنی زمین کو ایسی چیز کا مکلف بنایا ہے جس کی وہ طاقت رکھتی ہے اور اس میں کوئی زیادہ گنجائش نہیں ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم دونوں سوچ لو کہیں ایسا نہ ہو کہ زمین کو اس چیز کا مکلف بناؤ جس کی اس میں طاقت نہیں ہے۔