حدیث نمبر: 34910
٣٤٩١٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن عمرو بن ميمون قال: جئت وإذا عمر واقف على حذيفة وعثمان بن حنيف، فقال: تخافان أن تكونا حملتما الأرض ما لا تطيق؟ فقال حذيفة: لو شئت لأضعفت أرضي، قال: وقال عثمان ⦗٢٥٣⦘ ابن حنيف: لقد حملت أرضي أمرا هي له مطيقة، وما فيها كثير فضل، فقال: انظرا ما لديكما أن تكونا حملتما الأرض ما لا تطيق (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں حاضر ہوا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان بن حنیف کے پاس کھڑے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے کہ تم دونوں کو اس بات کا خوف ہے کہ تم زمین والوں کو اس چیز کا مکلف بناؤ گے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر میں چاہوں تو اپنی زمین پر دگنا کر دوں۔ حضرت عثمان بن حنیف نے فرمایا کہ میں نے اپنی زمین کو ایسی چیز کا مکلف بنایا ہے جس کی وہ طاقت رکھتی ہے اور اس میں بہت فضل ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم دونوں سوچ لو کہیں ایسا نہ ہو کہ زمین کو اس چیز کا مکلف بناؤ جس کی اس میں طاقت نہیں ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34910
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٠٠)، وابن حبان (٦٩١٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34910، ترقيم محمد عوامة 33387)