مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: طعام اليهودي والنصراني باب: جن لوگوں نے یہودی اور نصرانی کے کھانے کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34883
٣٤٨٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن قيس بن سكن الأسدي قال: قال عبد اللَّه: إنكم نزلتم بين فارس والنبط، فإذا اشتريتم لحما (١) فإن كان ذبيحة يهودي أو نصراني فكلوه، وإن ذبحه مجوسي فلا تأكلوه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن سکن الاسدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بیشک تم لوگ ایرانی اور نبطی لوگوں کے درمیان اترتے ہو۔ پس جب تم ان سے گوشت خریدو تو اگر وہ یہودی یا نصرانی کا ذبح شدہ ہو تو اس کو کھالیا کرو ۔ اور اگر اس کو کسی مجوسی نے ذبح کیا ہو تو اس کو مت کھایا کرو۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (فسلوا).