مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في آنية المجوسي والمشرك باب: جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میںیوں کہا
حدیث نمبر: 34877
٣٤٨٧٧ - حدثنا وكيع (١) قال: ثنا ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا يكرهون آنية الكفار، فإن لم يجدوا منها بدًا غسلوها وطبخوا فيها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : صحابہ رضی اللہ عنہ م کفار کے برتنوں کو استعمال کرنا مکروہ سمجھتے تھے۔ پس اگر وہ ان کے بغیر کوئی چارہ ٔ کار نہیں پاتے تو وہ ان کو دھوتے اور پھر ان میں پکاتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال: حدثنا سفيان).