مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في آنية المجوسي والمشرك باب: جن لوگوں نے مجوسی اور مشرکوں کے برتنوں کے بارے میںیوں کہا
حدیث نمبر: 34872
٣٤٨٧٢ - حدثنا حفص عن حجاج عن مكحول عن أبي إدريس عن أبي ثعلبة الخشني قال: قلت يا رسول اللَّه، إنا نغزو أرض العدو فنحتاج إلى آنيتهم، فقال: "استغنوا عنها ما استطعتم، فإن لم تجدوا غيرها فاغسلوها وكلوا فيها واشربوا" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ثعلبہ الخشنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم لوگ دشمن کی سرزمین میں جہاد کرتے ہیں۔ پس ہمیں ان کے برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے تو ہم کیا کریں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اپنی طاقت کے بقدر ان سے بچو۔ اور اگر ان کے علاوہ کوئی اور چیز نہ پاؤ تو ان کو دھو لو۔ پھر ان میں کھا پی لیا کرو۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (١٧٧٣٣)، والترمذي (١٤٦٤)، والطبراني ٢٢/ (٥٦٨)، والدارقطني ٤/ ٢٩٥، وأصله عند البخاري (٥٤٨٨)، ومسلم (١٩٣٠).