مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في طعام المجوس وفواكههم باب: جن لوگوں نے مجوسیوں کے کھانے اور پھلوں کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34870
٣٤٨٧٠ - حدثنا حفص عن عاصم عن أبي عثمان قال: كنا نأكل السمن ولا نأكل الودك ولا نسأل عن الظروف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : ہم لوگ گھی کھاتے تھے اور چربی و چکناہٹ نہیں کھاتے تھے۔ اور نہ ہی ہم برتنوں سے متعلق پوچھتے تھے۔