مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في اليهوديات والنصرانيات إذا سبئن باب: جن لوگوں نے یوں کہا: یہودی اور نصرانی عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے
حدیث نمبر: 34854
٣٤٨٥٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: إذا أصاب الرجل الجارية الشركة فليقررها بشهادة أن لا إله إلا اللَّه، فإن أبت أن تقر لم يمنعه ذلك أن يقع عليها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص مشرکہ باندی پالے۔ اس کو چاہیئے کہ وہ اس سے لا الہ الا اللہ کا اقرار کروائے۔ پس اگر وہ اقرار کرنے سے انکار کر دے، تو یہ بات اس کے لیے وطی کرنے سے مانع نہیں ہے۔