مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في المجوسية (تسبى) وتوطأ باب: جن لوگوں نے قیدی مجوسیہ عورت سے وطی کرنے کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34849
٣٤٨٤٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد قال: كتب رسول اللَّه ﷺ إلى مجوس هجر يعرض عليهم الإسلام، فمن أسلم قبل منه، ومن أبى ضربت عليه الجزية، غير أن لا تؤكل لهم ذبيحة ولا (تنكح) (١) منهم امرأة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ھجر کے مجوسیوں کی طرف خط لکھ کر ان پر اسلام پیش کیا۔ پس ان لوگوں میں سے جو اسلام لے آیا تو اس کے اسلام کو قبول کرلیا گیا۔ اور جس نے انکار کردیا تو اس پر جزیہ مقرر کردیا گیا۔ سوائے یہ کہ ان کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے گا اور ان کی عورتوں سے نکاح نہیں کیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (ينكح).