مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: المجوس تكون عليهم جزية باب: جن لوگوں نے کہا: کہ مجوسیوں پر بھی جزیہ لاگو ہے
حدیث نمبر: 34836
٣٤٨٣٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث بن سوار عن الزهري قال: أخذ رسول اللَّه ﷺ الجزية من مجوس أهل هجر، ومن يهود اليمن ونصاراهم، من كل حالم دينارا، وأخذ عمر الجزية من مجوس السواد وأخذ عثمان من مجوس مصر البربر الجزية (١).مولانا محمد اویس سرور
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل ھجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور یمن کے یہودیوں اور عیسائیوں میں سے ہر بالغ سے ایک دینار جزیہ لیا۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سواد کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور حضرت عثمان نے مصر میں بربری مجوسیوں سے جزیہ لیا۔