مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: المجوس تكون عليهم جزية باب: جن لوگوں نے کہا: کہ مجوسیوں پر بھی جزیہ لاگو ہے
حدیث نمبر: 34834
٣٤٨٣٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا مالك بن أنس عن الزهري أن النبي ﷺ أخذ الجزية من مجوس البحرين، (وأخذها) (١) عمر من مجوس أهل فارس، وأخذها عثمان من مجوس بربر (٢).مولانا محمد اویس سرور
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بحرین کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایران کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور حضرت عثمان نے بربر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (فأخذها).