مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: المجوس تكون عليهم جزية باب: جن لوگوں نے کہا: کہ مجوسیوں پر بھی جزیہ لاگو ہے
حدیث نمبر: 34832
٣٤٨٣٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد ابن علي قال: كتب رسول اللَّه ﷺ إلى مجوس هجر يعرض عليهم الإسلام، فمن أسلم قبل منه، ومن أبى ضربت عليه الجزية، على أن لا تؤكل لهم ذبيحة ولا تنكح لهم امرأة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن محمد بن علی رضی اللہ عنہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ھجر کے مجوسیوں کو خط لکھا اور ان پر اسلام پیش کیا جو تو اسلام لے آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے اسلام کو قبول کرلیا۔ اور جس نے انکار کردیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر جزیہ مقرر فرما دیا ان شرائط کے ساتھ کہ ان کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے گا اور نہ ہی ان کی عورتوں سے نکاح کیا جائے گا۔