مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في سبي الجاهلية والقرابة باب: بعض لوگوں نے زمانہ جاہلیت کے قید اور قریبی رشتہ داروں کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34813
٣٤٨١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا بن أبي زائدة عن جابر عن عامر قال: قضى رسول اللَّه ﷺ (في) (١) سبي الجاهلية في الغلام ثمانيا من الإبل، وفي المرأة عشرًا من الإبل، أو غرةٌ عبدٌ أو أمة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کے قیدیوں کے بارے میں فیصلہ فرمایا : بچہ کے بارے میں آٹھ اونٹوں کا اور عورت کے بارے میں دس اونٹوں کا یا ایک غرہ کا، غرہ سے مراد غلام یا باندی ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (سا).