مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الخيل يرسل فيجلب عليها باب: بعض لوگوں نے یوں کہا اس گھوڑے کے بارے میں جس کو چھوڑ دیا جائے اور اس کو دوڑانے کے لیے آوازیں لگائی جائیں
حدیث نمبر: 34808
٣٤٨٠٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا معقل بن عبيد اللَّه العبسي عن عطاء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا جلب ولا جنب في الإسلام" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسلام میں نہ تو گھوڑے کو دوڑانے کے لے شور مچانا درست ہے۔ اور گھوڑ دوڑ کے دوران اپنے پہلو میں دوسرا گھوڑا رکھنا تاکہ پہلے گھوڑے کے سست ہونے کی صورت میں دوسرے پر سوار ہوجائے یہ بھی درست نہیں ہے۔