مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الخيل يرسل فيجلب عليها باب: بعض لوگوں نے یوں کہا اس گھوڑے کے بارے میں جس کو چھوڑ دیا جائے اور اس کو دوڑانے کے لیے آوازیں لگائی جائیں
حدیث نمبر: 34806
٣٤٨٠٦ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن عن عمران بن حصين قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا جلب ولا جنب" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : گھوڑے کو دوڑانے کے لیے شور مچانا درست نہیں اور گھوڑ دوڑ کے دوران اپنے پہلو میں گھوڑا رکھنا کہ جب یہ سست پڑجائے تو دوسرے پر سوار ہوجائے یہ بھی درست نہیں ہے۔
حواشی
(١) منقطع؛ الحسن لا يروي عن عمران، أخرجه أحمد (١٩٩٨٧)، وأبو داود (٢٥٨١)، والنسائي ٦/ ٢٢٨، والترمذي (١١٢٣)، وابن حبان (٣٢٦٧)، والطيالسي (٨٣٨)، والبيهقي ١٠/ ٢١، والدارقطني ٤/ ٣٠٣، والطبراني ١٨/ (٣٩٠)، والبزار (٣٥٣٥)، والطحاوي في شرح المشكل (١٣١٢).