مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الجبن والشجاعة باب: بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34805
٣٤٨٠٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (هاشم) (١) بن هاشم قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: كان سعد بن مالك أشد المسلمين بأسًا يوم أحد (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہاشم بن ہاشم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ : حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ غزوہ احد کے دن مسلمانوں میں سب سے زیادہ سخت جنگجو تھے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (هشام).