مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الجبن والشجاعة باب: بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34801
٣٤٨٠١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان ومسعر عن عبد الملك بن عمير عن قبيصة ابن جابر قال: قال عمر: الشجاعة والجبن (سمة) (١) أو خلق في الرجال، فيقاتل الشجاع عمن لا يبالي أن (لا) (٢) (يؤوب) (٣) إلى أهله، ويفر الجبان عن (ابن) (٤) أبيه وأمه (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بہادری اور بزدلی مردوں میں پائی جانے والی عادت یا خصلت ہے۔ بہادر تو اس بات سے بےپروا ہو کر لڑتا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹے گا، اور بزدل شخص تو اپنے ماں، باپ کے بیٹے سے بھاگتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (شمة).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [هـ]: (يؤب).
(٤) سقط من: [ط، هـ].