مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الجبن والشجاعة باب: بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34799
٣٤٧٩٩ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن أبي إسحاق عن البراء قال: كنا إذا أحمر البأس نتقي به، وإن الشجاع للذي يحاذي به (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب جنگ بہت زیادہ سخت ہوجاتی تو ہم لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے حفاظت حاصل کرتے تھے۔ اور یقینا بہادر تو وہ ہی شخص ہوتا ہے جو مد مقابل ہوتا ہے۔