مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الجبن والشجاعة باب: بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34798
٣٤٧٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن حارثة بن مضرب عن علي قال: لقد رأيتنا يوم بدر ونحن نلوذ برسول اللَّه ﷺ وهو أقربنا إلى العدو وكان من أشد الناس يومئذ بأسًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ جنگ بدر کے دن میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے حفاظت حاصل کر رہے ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگوں میں سب سے زیادہ دشمن کے قریب ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن سب سے زیادہ سخت جنگجو تھے۔