مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الأجراس للدواب باب: جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34783
٣٤٧٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا ثور عن خالد بن معدان قال: مروا على النبي ﷺ بناقة في عنقها جرس فقال: "هذه مطية شيطان" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن معدان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ ایک اونٹنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے لے کر گزرے جس کی گردن میں گھنٹی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ شیطان کی سواری ہے۔