مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الأجراس للدواب باب: جن لوگوں نے جانوروں کے لیے گھنٹی بجانے کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34776
٣٤٧٧٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن سهيل بن أبي صالح عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تصحب الملائكة رفقة فيها جرس ولا كلب" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ملائکہ اس شخص کی صحبت اختیار نہیں کرتے جس کے پاس گھنٹی ہو اور نہ اس شخص کی جس کے پاس کتا ہو۔