مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما يستحب من الخيل وما يكره منها باب: پسندیدہ اور ناپسندیدہ گھوڑوں کا بیان
حدیث نمبر: 34752
٣٤٧٥٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن (سلم) (١) بن عبد الرحمن النخعي عن أبي زرعة بن عمرو (بن) (٢) جرير عن أبي هريرة قال: كان رسول اللَّه ﷺ يكره الشكال من الخيل (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس گھوڑے کو ناپسند کرتے تھے جس کے تین پاؤں تو سفید ہوں اور ایک پاؤں نہ ہو یا اس کے برعکس ہو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (مسلم).
(٢) في [جـ، س، ط]: (عن).