مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما يكره أن ينتفع به من المغنم باب: ان روایات کا بیان جو اس بارے میں ہیں کہ مال غنیمت سے نفع اُٹھانا اپنی ذات کے لیے مکروہ ہے
حدیث نمبر: 34751
٣٤٧٥١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن أبي وائل قال: غزونا مع سلمان بن ربيعة بلنجر فحرج علينا أن نحمل على دواب الغنيمة، ورخص لنا في الغربال والمنخل والحبل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت سلمان بن ربیعہ رحمہ اللہ کے ساتھ لنجر مقام پر جہاد کرنے گئے تو آپ رحمہ اللہ نے ہم پر حرام و ممنوع قرار دیا کہ ہم مال غنیمت کے جانوروں پر سوار ہوں۔ اور ہمیں رخصت دی چھلنی، چھانن اور رسی استعمال کرنے کی۔