مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما جاء في الإمام (العادل) باب: ان روایات کا بیان جو امام عادل کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34747
٣٤٧٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابن أبي ليلى عن رجل عن ابن عباس: ﴿إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا﴾، قال: هذه مبهمة للبر والفاجر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے قرآن کی اس آیت کے بارے میں ارشاد فرمایا : آیت {إنَّ اللَّہَ یَأْمُرُکُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الأَمَانَاتِ إلَی أَہْلِہَا } یہ آیت مبہم ہے۔ نیکوکار اور بدکار دونوں کے لیے ہے۔
حواشی
(١) مجهول؛ لإبهام الرجل.