مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما جاء في طاعة الإمام والخلاف عنه باب: وہ روایات جو امام کی اطاعت اور اس کی نافرمانی کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34721
٣٤٧٢١ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة: ﴿أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ﴾، قال: أمراء السرايا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی تفسیر یوں بیان فرمائی : آیت { أَطِیعُوا اللَّہَ وَأَطِیعُوا الرَّسُولَ وَأُولِی الأَمْرِ مِنْکُمْ } کہ اس سے لشکروں کے امیر مراد ہیں۔