مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما جاء في طاعة الإمام والخلاف عنه باب: وہ روایات جو امام کی اطاعت اور اس کی نافرمانی کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34719
٣٤٧١٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن يحيى بن الحصين عن جدته أم الحصين قالت: سمعت النبي ﷺ وهو يخطب بعرفة وهو يقول: "إن أُمِّر عليكم عبد حبشي فاسمعوا له وأطيعوا ما قادكم بكتاب اللَّه" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام حصین رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان عرفات میں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : اگر تم پر کسی حبشی غلام کو بھی امیر بنادیا جائے تو اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کروجب تک وہ کتاب اللہ شریف کی روشنی میں تمہاری قیادت کرے۔