مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما جاء في طاعة الإمام والخلاف عنه باب: وہ روایات جو امام کی اطاعت اور اس کی نافرمانی کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34714
٣٤٧١٤ - حدثنا وكيع ثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: سمعت مصعب بن سعد يقول (١): قال علي بن أبي طالب كلماتٍ أصاب فيهن: حق على الإمام أن ⦗٢٠٨⦘ يحكم بما أنزل اللَّه، وأن يؤدي الأمانة، فإذا فعل ذلك كان حقًا على المسلمين أن يسمعوا (ويطيعوا) (٢) ويجيبوا إذا دعوا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب نے چند کلمات ارشاد فرمائے اور بالکل درست فرمایا : وہ یہ کہ امام پر لازم ہے کہ وہ اللہ کے نازل کردہ قرآن کے مطابق فیصلہ کرے۔ اور امانت کو ادا کرے ۔ اور اس نے ایسا کردیا تو پھر مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ اس کی بات سنیں اور اطاعت کریں ۔ اور جب ان کو پکارا جائے تو وہ پکار کا جواب دیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال: رسول اللَّه ﷺ).
(٢) في [ب]: (ويصيعوا).