مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما جاء في طاعة الإمام والخلاف عنه باب: وہ روایات جو امام کی اطاعت اور اس کی نافرمانی کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34713
٣٤٧١٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: ﴿أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ﴾ [النساء: ٥٩]، قال: الأمراء (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی تفسیر یوں بیان فرمائی : آیت : ترجمہ : اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی ، اور صاحبان اقتدار و اختیار کی۔ فرمایا : اس سے مراد امراء ہیں۔