مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما جاء في طاعة الإمام والخلاف عنه باب: وہ روایات جو امام کی اطاعت اور اس کی نافرمانی کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34712
٣٤٧١٢ - حدثنا ابن عيينة عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من أطاعني فقد أطاع اللَّه، ومن أطاع (أميري) (١) فقد أطاعني" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے میری اطاعت کی تحقیق اس نے اللہ کی اطاعت کی ۔ اور جس نے میرے امیر کی اطاعت کی تحقیق اس نے میری اطاعت کی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (أمري).