مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما جاء في طاعة الإمام والخلاف عنه باب: وہ روایات جو امام کی اطاعت اور اس کی نافرمانی کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34711
٣٤٧١١ - حدثنا وكيع بن الجراح قال: ثنا الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من أطاعني فقد أطاع اللَّه، ومن أطاع الإمام فقد أطاعني، ومن عصاني فقد عصى اللَّه، ومن عصى الإمام فقد عصاني" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے میری اطاعت کی تحقیق اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ اور جس نے امیر کی اطاعت کی تحقیق اس نے میری اطاعت کی ، اور جس نے میری نافرمانی کی تحقیق اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔ اور جس نے امیر کی نافرمانی کی تحقیق اس نے میری نافرمانی کی۔