مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34692
باب: ان روایات کا بیان جو بنو اسد کے بارے میں منقول ہیں
ما جاء في بني أسد
حدیث نمبر: 34692
٣٤٦٩٢ - (وقال النبي ﷺ: "من يأخذ هذا السيف بحقه؟ "، فقال أبو دجانة) (١): (أنا) (٢)، وأخذ السيف فضرب به حتى جاء به قد حناه فقال: يا رسول اللَّه أعطيته حقه؟ قال: "نعم" (٣).مولانا محمد اویس سرور
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کون شخص اس تلوار کو اس کے حق کے ساتھ پکڑے گا ؟ حضرت ابو دجانہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : میں پکڑوں گا۔ اور تلوار پکڑی پھر اس کے ساتھ لڑے یہاں تک کہ تلوار کو واپس لائے اس حال میں کہ وہ ٹیڑھی ہوچکی تھی۔ اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں نے اس کا حق ادا کردیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہاں !
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (أتا).